Muzaffarabad: President Azad Jammu and Kashmir Barrister Sultan Mehmood Chaudhry is addressing as special guest on the occasion of distribution of Ramadan package among deserving persons organized by Kashmir Orphan Relief Trust.

۔

مظفرآباد( ) 25 اپریل 2022

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ آزاد کشمیر میں دور دراز علاقوں میں عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیاں بھرپور اندا زمیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اگرچہ حکومت بھی اپنے طور پر عوام کو ریلیف مہیا کرنے کے اپنا کردار ادا کر رہی ہے لیکن ایسے میں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی جانب سے غریب اور نادار لوگوں کو رمضان پیکج کی فراہمی ایک احسن اور قابل تقلید اقدام ہے۔ جس پر ہم کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری اختر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ مظفرآباد، میرپور، بھمبر، کھوئی رٹہ سمیت دور دراز علاقوں میں اپنی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ حکومت انہیں ہر طرح سے معاونت فراہم کرے گی۔ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ جہاں آزاد کشمیر میں عوام کی امداد کی وہاں پر افغانستان میں بھی مدد کے لیے اپنی کوششیں کیں اور افغان عوام تک بھی ریلیف پہنچایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں مظفرآباد ہاکی سٹیڈیم میں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی جانب سے مساکین اور غرباء میں رمضان پیکج کی تقسیم کے موقع پر ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تقریب کی صدارت وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد نے کی جبکہ تقریب سے چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ چوہدری اختر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اگرچہ حکومت اپنے طور پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہوتی ہے لیکن اس میں نجی شعبے کا کردار بھی اہم ہے۔ اس سلسلے میں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ نے بڑے احسن انداز میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے جس سے دور دراز علاقوں میں عوام تک ریلیف پہنچا جو کہ خوش آئند ہے۔

Download as PDF